سورة سبأ - آیت 30

قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں کہ تمہارے لیے ایک ایسا دن مقرر ہے جس کے آنے میں نہ تم گھڑی بھر کی تاخیر کرسکتے ہو اور نہ اسے ایک گھڑی پہلے لا سکتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) سے فرمایا، آپ کہہ دیجیے کہ وہ دن اللہ کے علم میں مقرر ہے جب وہ آجائے گا تو تمہارے چاہنے کے باوجود نہ ایک لمحہ پیچھے ہوگا تاکہ تم اپنے کفر و شرک سے توبہ کرلو، اور نہ کسی کے کہنے سے ایک لمحہ آگے ہوگا۔