سورة آل عمران - آیت 71

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے اہل کتاب! تم جاننے کے باوجود حق کو باطل کے ساتھ کیوں خلط ملط کرتے ہو اور کیوں حق کو چھپاتے ہو؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

54۔ یہود و نصاری کی کتابوں میں رسول اللہ (ﷺ) کی صفات اور ان کی نبوت کی بشارت موجود تھی، لیکن ان حقائق کو وہ لوگوں سے چھپاتے تھے۔ اس آیت میں دلیل ہے کہ حق کو چھپانا، اور اس سلسلہ میں تلبیس سے کام لینا اللہ کے نزدیک بہت ہی بری بات ہے