سورة سبأ - آیت 5
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ان کے لیے بدترین اور اذیّت ناک عذاب ہو گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ اس کی آیتوں کا انکار کریں گے ان میں شبہات پیدا کریں گے اور اس کے بندوں کو ان پر ایمان لانے سے روکیں گے اور اس گمان میں مبتلا رہیں گے کہ ہم انہیں دوبارہ پیدا کرنے سے عاجز ہیں، ایسے لوگ بدترین اور درد ناک عذاب سے دوچار ہوں گے۔