سورة آل عمران - آیت 69
وَدَّت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اہل کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ تمہیں گمراہ کردیں دراصل وہ خود اپنے آپ کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
53۔ یہاں اہل کتاب سے مراد بنو نضیر، بنو قریظہ اور بنو قینقاع کے یہود ہیں جنہوں نے بعض مسلمانوں کو یہودیت کی دعوت دی تھی