سورة الأحزاب - آیت 67

وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ آہ زاریاں کریں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں سیدھے راستے سے گمراہ کر دیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

52 نیز کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! کفر و شرک میں جو ہمارے سردار تھے، ہم نے ان کی باتوں میں آ کر ان کی تقلید اور پیروی کی تو انہوں نے ہمیں گمراہ کردیا