سورة الأحزاب - آیت 54
إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تم کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ کو ہر بات کا علم ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی لئے آیت (54) میں بطور دھمکی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم چاہے کسی بات کو ظاہر کرو (جیسا کہ بعض منافقوں نے آپ (ﷺ) کی بعض بیویوں سے شادی کی بات کی) یا اپنے دلوں میں چھپائے رکھو اسے سب کچھ کا پتہ ہے اور وہ ان تمام ظاہر و مخفی گناہوں کا بدلہ تمہیں ضرور دے گا۔