سورة الأحزاب - آیت 48
وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کفار اور منافقین کے پیچھے نہ چلیں اور ان کی ایذا کو نظر انداز کردیں۔ اللہ پر بھروسہ کریں وہ ہر اعتبار سے کافی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور کافروں اور منافقوں کی باتوں میں آ کر دین کی تبلیغ میں سستی نہ کریں اور حق کی آواز بلند کرنے اور لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرانے میں کوتاہی نہ کریں اور انکے فعل بد کی وجہ سے انہیں نقصان نہ پہنچائیں، بلکہ عفو و در گزر سے کام لیں اور اپنے تمام امور میں اللہ پر بھروسہ کریں، اس لئے کہ وہ بحیثیت وکیل و کار ساز ان کے لئے کافی ہے۔