سورة الأحزاب - آیت 44

تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن وہ اس سے ملیں گے تو ان کا استقبال سلام سے کیا جائے گا اور ان کے لیے اللہ نے بڑا باعزت اجر تیار کر رکھا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(36) اہل ایمان جب جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اللہ تعالی ٰیا اس کے فرشتے انہیں ہمیشہ کے لئے امن و سلامتی کی خوشخبری دیں گے، یا مفہوم یہ ہے کہ خود اہل جنت ایک دوسرے کو امن و سلامتی کی مبارکباد دیں گے۔ آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی ہے کہ اس نے اپنے مومن بندوں کے لئے جنت جیسی عظیم نعمت تیار کر رکھی ہے، جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل نے اس کا تصور کیا ہے۔