سورة السجدة - آیت 20

وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جنہوں نے نافرمانی اختیار کی ہے ان کا ٹھکاناآگ ہے، جب اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے، اور ان سے کہا جائے گا کہ اب آگ کے عذاب کا مزا چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب بھی شدت غم اور انتہائے کرب و الم کی وجہ سے اس سے نکل کر بھاگنا چاہیں گے، جہنم کے فرشتے انہیں مار مار کر دوبارہ اس میں لوٹا دیں گے اور ان کی ذلت و رسوائی بڑھانے کے لئے ان سے کہیں گے کہ اب چکھو اس عذاب نار کا مزا جس کی تم دنیا میں تکذیب کرتے رہے تھے۔