سورة السجدة - آیت 8

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِن سُلَالَةٍ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر اس کی نسل ایک ایسے جوہر سے چلائی جو حقیر پانی کی مانند ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس کی نسل کی بنیاد ایک نطفہ حقیر کے ذریعہ رکھی، پھر ایک مکمل انسان کی شکل دے کر اس میں روح ڈال دی اور وہ ایک زندہ انسان بن گیا