سورة السجدة - آیت 1

لم

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

الف، لام، میم

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1) یہ حروف مقطعات ہیں، ان کا معنی و مفہوم اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے، البتہ علمائے تفسیر لکھتے ہیں کہ یہ حروف انہی سورتوں کی ابتدا میں آئے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہے اور اسی نے اسے اپنے رسول (ﷺ) پر نازل کیا ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ انہی حروف سے مرکب ہے جن سے عربوں کا کلام بنتا ہے لیکن وہ ہرگز ایسا کلام نہیں لا سکتے ہیں۔