سورة لقمان - آیت 24

نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم انہیں تھوڑی مدّت کے لیے فائدہ دے رہے ہیں، بالآخر انہیں سخت عذاب کی طرف دھکیل دیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(177) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم ان مشرکین کی گرفت میں عجلت نہیں کرتے ہیں، انہیں موت تک دنیا کی عارضی نعمتوں سے مستفید ہونے دیتے ہیں، پھر اس اس عذاب میں پہنچا دیں گے جو بڑا بھاری اور سخت ہوگا اور انسانوں کی قوت برداشت سے بالاتر ہوگا۔