سورة لقمان - آیت 5
أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آیت (5) میں ان صفات والوں کا انجام بیان کیا گیا ہے کہ یہی لوگ درحقیقت اپنے رب کے صحیح راستے پر ہیں اور یہی جہنم سے نجات پا کر جنت کے حقدار بنیں گے۔