سورة الروم - آیت 11

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ ہی مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ پھر اسی کی طرف تم لٹائے جاؤ گے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٥) عقیدہ بعث بعد الموت کی مزید تائید کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام مخلوقات کا رب ہے، اسی نے انسانوں کو پہلی بار پیدا کیا ہے اور وہی انہیں دوبارہ زندہ کر کے حساب و جزا کے لئے جمع کرے گا۔