سورة الروم - آیت 10
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَن كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں پھر ان کا انجام بہت برا ہوا اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یہ تو ان کے ساتھ دنیا میں ہوا اور آخرت میں ان کا انجام بدترین ہوگا کہ جہنم میں گھسیٹ کر ڈال دیئے جائیں گے، اس لئے کہ دنیا میں وہ لوگ اللہ کی آیتوں کی تکذیب کرتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے۔