سورة العنكبوت - آیت 37

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لیکن انہوں نے شعیب کو جھٹلادیا آخرکار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن انہوں نے ان کی دعوت قبول نہیں کی اور ان کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک شدید زلزلہ مسلط کردیا جس کے زیر اثر سبھی اپنے گھروں میں ہی گھٹنوں کے بل اوندھے منہ گر کرہلاک ہوگئے۔