سورة العنكبوت - آیت 36

وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا اس نے فرمایا اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فسادی بن کر نہ رہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اللہ نے مدین والوں کو ہدایت کے لیے شعیب (علیہ السلام) کو نبی بناکر بھیجا یہ واقعہ سورت الاعراف اور سورت ہود میں گذرچکا ہے یہ لوگ ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل سے تھے شعیب نے توحید باری تعالیٰ اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دی اور ناپ تول میں کمی بیشی کرکے اور مسافروں کو لوٹ کر زمین میں فساد پھیلانے سے منع کیا ۔