سورة القصص - آیت 83

تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لیے خاص کریں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرتے ہیں اور انجام کار متقین کے لیے ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٤٤) قارون اور نہی جیسے کافروں اور اللہ واحد کی عبودیت کا انکار کرنے والوں کی بدبختی ونامرادی بیان کرنے کے بعد قریم اپنے معہود طریقے کے مطابق اب ان لوگوں کانجام بیان کررہا ہے جو زمین میں کبر وغرور کی زندگی اختیار نہیں کرتے ہیں اور نہ کفر وشرک کے ذریعہ سے فساد پھیلاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنت اور اس کی ابدی نعمتیں انہی لوگوں کو ملیں گی۔