سورة القصص - آیت 70

وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَىٰ وَالْآخِرَةِ ۖ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی ایک اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔ اسی کے لیے حمد ہے دنیا میں اور آخرت میں ۔ فرماں روائی اسی کی ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جانے والے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(37) حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ہر قسم کی حمد وثنا کا دنیا وآخرت میں وہی تنہاسزاوار ہے اور اس لیے کہ دونوں جہانوں کی نعمتوں کا مالک وہی ہے اس کے سوا کوئی ایک ذرے کا بھی مالک نہیں ہے ہر چیز میں اسی کی مشیت اور اسی کا فیصلہ نافذ ہوتا ہے اور سب کو مرنے کے بعد اسی کے پاس لوٹ کرجانا ہے