سورة القصص - آیت 56

إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی آپ جیسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے وہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیں۔“ (٥٦)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(27) بخاری ومسلم وغیرہما نے مسیب بن حزن مخزومی اور ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ یہ آیت رسول اللہ کے چچا ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی جب تک مجھے منع نہ کردیا جائے میں ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتارہوں گا تو سورۃ التوبہ کی آیت ١١٣ نازل ہوئی جس میں آپکو مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا کرنے سے روک دیا گیا اور سورۃ القصص کی یہ آیت نازل ہوئی کہ آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔