سورة القصص - آیت 39

وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں کسی حق کے بغیر تکبر کیا اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے۔“ (٣٩)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20) اللہ تعالیٰ نے فرعون اور فرعونیوں کے بارے میں فرمایا بجائے اس کے کہ وہ اللہ کے عاجز ومتواضع بندے بن کررہتے انہوں نے سرزمین مصر میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے متکبر ومغرور اور بڑا بنا کر پیش کیا، جس کے وہ کسی طرح اہل نہیں تھے اس لیے کہ ہر قسم کی کبریائی اور بڑائی تو صرف اللہ کے لیے ہے اور انہوں نے بعث بعدالموت اور قیامت کا انکار کردیا اور سمجھ بیٹھے کہ اس زندگی کے بعد اب کوئی زندگی نہیں ہے ۔