سورة القصص - آیت 6
وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور زمین میں انہیں اقتدار بخشیں۔ فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو دکھلادیں جس کا انہیں ڈر تھا۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے فرعون، ہامان، اور ان دونوں کی فوجوں کو وہ کچھ دکھانا چاہا جس کے خوف سے وہ لوگ اسرائیلی بچوں کو قتل کروارہے تھے یعنی انہیں اپنی ہلاکت وبربادی کانظارہ اپنی آنکھوں سے کرنا تھا یہ سب کچھ کیسے ہوا آئندہ آیتوں میں اللہ نے اسے بیان فرمایا ہے۔