سورة النمل - آیت 85

وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کے ظلم کی وجہ سے عذاب کا وعدہ ان پر پورا ہوجائے گا۔ تب وہ بول نہیں سکیں گے۔“ (٨٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لیے جیسا کہ آیت (85) میں کہا گیا، ان کے لیے اللہ کا عذاب مقدر ہوگیا ہے اور وہ اپنے دفاع میں ایک کلمہ بھی اپنی زبان سے ادا نہ کر پائیں گے۔