سورة النمل - آیت 79

فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی اللہ پر بھروسہ کیجئے یقیناً آپ واضح طور حق پر ہیں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے آیت (79) میں آپ کو کہا گیا کہ آپ اللہ پر بھروسہ کر کے دعوت و تبلیغ کا کام کیے جائیے، اور اس یقین کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیے کہ آپ ایسے واضح حق پر ہیں جس کی صداقت میں ذرہ برابر بھی شبہ نہیں ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں اس آیت کریمہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ حق پرست کو اس بات کا یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا، اور باطل سرنگوں ہو کر رہے گا۔