سورة النمل - آیت 78

إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً آپ کا رب ان لوگوں کے درمیان اپنے حکم کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والاہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(30) قرآن کریم کی عظمت بیان کرنے اور اس کی اہمیت جتانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ)کو مخاطب کر کے فرمایا کہ وہ قیامت کے دن اس قرآن پر ایمان لانے والوں اور اس کا انکار کرنے والوں کے درمیان عدل و حکمت کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ اور وہ ایسا غالب ہے کہ کوئی باطل پرست اس کے فیصلے سے بھاگ نہیں سکے گا، اور وہ ایسا علام الغیوب ہے کہ حق و ناحق کو خوب جانتا ہے اس کے فیصلے میں غلطی نہیں ہوسکتی ہے،