سورة النمل - آیت 71
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” وہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو عذاب کا وعدہ کب پورا ہوگا؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(26) اس کا تعلق مشرکین مکہ کی گزشتہ بات سے ہے کہ وعدہ آخرت کی کوئی حقیقت نہیں ہے، انہوں نے کہا اے محمد اور اس کے ماننے والو ! اگر تمہیں اپنے سچا ہونے کا دعوی ہے تو پھر بتاؤ تو سہی کہ وہ وقت کب آئے گا؟ مشرکین یہ بات نبی کریم (ﷺ)کا مذاق اڑانے کے لیے کہتے تھے۔