سورة النمل - آیت 18

حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے توایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو اپنے بلوں میں داخل ہوجاؤ کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکرتمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔“ (١٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ایک چیونٹی نے اس لشکر جرار کو دیکھ کر دیگر چیونٹیوں سے کہا کہ تم سب جلد از جلد اپنی بلوں میں داخل ہوجاؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کی فوج غیر شعوری طور پر تمہیں کچل دے۔