سورة النمل - آیت 17

وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” سلیمان کے لیے جنوں، انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے جاتے تھے اور ان کی تقسیم کار کی جاتی تھی۔“ (١٧)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

10۔ سلیمان (علیہ السلام) کے ایک سفر کا ذکر ہے، جب وہ جنوں، انسانوں اور چڑیوں پر مشتمل اپنی ایک منظم و مرتب فوج کے ساتھ روانہ ہوئے۔ راستہ میں ان کا گذر ایک ایسی وادی سے ہوا جس میں چیونٹیاں پائی جاتی تھی۔