سورة النمل - آیت 13

فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” مگر جب ہماری روشن نشانیاں ان لوگوں کے سامنے آئیں تو انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلاجادو ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

7۔ اللہ تعالیٰ نے فرعون اور فرعونیوں کاکفر و عناد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جب ہماری کھلی اور روز روشن کی طرح واضح نشانیاں ان کے سامنے پیش کردی گئیں، اور ان کے انکار کے لیے ان سے کچھ نہ بن پڑا تو کہنے لگے کہ یہ تو کھلا جادو ہے اور اپنے دلوں میں اس بات کا یقین رکھتے ہوئے کہ یہ اللہ کے معجزے ہیں، ظلم اور غرور کی راہ اختیار کی اور ان کا انکار کردیا۔