سورة النمل - آیت 7

إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے ابھی وہاں سے کوئی خبرلے کر آتاہوں یا کوئی انگارالاتا ہوں تاکہ آپ تاپ سکیں۔ (٧)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

4۔ ان عجیب و غریب خبروں میں سے پہلی خبر موسیٰ (علیہ السلام) سے متعلق ہے، جب وہ مدین سے مصر جانے کے لیے اپنی بیوی بنت شعیب کے ساتھ روانہ ہوئے۔