سورة الشعراء - آیت 201

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ عذاب الیم نہ دیکھ لیں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

صرف ایک صورت میں قرآن کی صداقت کا اعتراف کریں گے کہ جب اللہ کا غضب ان پر نازل ہوگا اور موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو اس وقت کف افسوس ملیں گے اور کہیں گے، واقعی قرآن نے سچی بات کہی تھی کہ اگر ہم ایمان نہیں لائیں گے تو اللہ کا عذاب ہم پر نازل ہوگا، بعض مفسرین نے اس عذاب سے قیامت کے دن کا عذاب مراد لیا ہے۔س