سورة الشعراء - آیت 186
وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور تو کچھ بھی نہیں مگر ہم جیسا انسان ہے ہم تجھے جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تم ہمارے ہی جیسے انسان ہو، اور دعوی کر بیٹھے ہو کہ اللہ نے تمہیں ہمارے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تم جھوٹے ہو اس لیے زبان دعوی سے کام نہیں چلے گا،