سورة الشعراء - آیت 183

وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور لوگوں کو ان کا سوداکم نہ دو۔ اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔ (١٨٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور لوگوں کے حقوق و اموال واپس کرتے وقت کٹوتی نہ کرو، اور لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے ذریعہ زمین میں فساد نہ پھیلاؤ،