سورة الشعراء - آیت 166

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تمہاری بیویوں کو تمہارے رب نے جس لیے پیدا کیا ہے انہیں چھوڑدیتے ہو؟ تم لوگ تو حد سے ہی گزرگئے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اللہ نے تمہارے لیے جو بیویاں پیدا کی ہیں ان میں تمہارے اندر کوئی رغبت باقی نہیں رہی ہے۔ تمہاری فطرت مسخ ہوگئی ہے اور حق و باطل اور حلال و حرام کے درمیان پائے جانے والے تمام حدوں کو تم پھلانگ گئے ہو۔