سورة الشعراء - آیت 140

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست اور مہربانی کرنے والاہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 140 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ ہر حال میں غالب ہے، اسی لیے اس نے ظالموں کو پکڑ لیا اور انہیں دردناک عذاب کے ذریعہ ہلاک کردیا، اور وہ نہایت مہربان ہے، اسی لیے اس عذاب سے اس نے اپنے نیک بندوں کو نجات دے دی۔