سورة الشعراء - آیت 139
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آخرکار انہوں نے اسے جھٹلادیا اور ہم نے ان کو ہلاک کردیا یقیناً اس میں عبرت ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
37۔ اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ قوم عاد نے ہود (علیہ السلام) کی یکسر تکذیب کردی، اور ان کی اصلاح کی کوئی امید باقی نہیں رہی تو اللہ نے انہیں ہلاک کردیا بے شک ان کی اس پوری کہانی میں مشرکین قریش کے لیے درس عبرت ہے کہ اگر وہ بھی اپنے کفر پر مصر رہے، اور نبی آخر الزماں کی تکذیب کرتے رہے تو کہیں ان کا انجام بھی قوم عاد جیسا نہ ہو۔