سورة الشعراء - آیت 136

قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے جواب دیا تیر اہمیں سمجھانا یا نہ سمجھانا برابر ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

36۔ ہود (علیہ السلام) کی اس طویل تقریر کا ان کی قوم پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور جواب میں کہا کہ تم ہمیں چاہے نصیحت کرو یا نہ کرو، ہم اپنے دین و مذہب سے پھرنے والے نہیں ہیں۔