سورة الشعراء - آیت 130
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہوظالم بن کر ڈالتے ہو۔ (١٣٠)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور تمہارے دل کی سختی کا یہ عالم ہے کہ دوسروں پر بے رحم ظالموں اور جابروں کی طرح چڑھ بیٹھتے ہو، کمزوروں اور ناتوانوں پر تمہیں رحم کرنا نہیں آتا ہے۔