سورة الشعراء - آیت 125

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔ (١٢٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مجھے اللہ نے تمہارے پاس اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے تاکہ اس کا دین تم کو پہنچا دوں، اور میں اس بارے میں پورے طور پر امانت دار ہوں، اپنی طرف سے کچھ گھٹاتا بڑھاتا نہیں ہوں۔