سورة الشعراء - آیت 124

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یاد کرو جب ان کے بھائی ہود نے ان سے فرمایا تھا تم ڈرتے کیوں نہیں؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کے عقاب کا ڈر نہیں لگتا ہے کہ اس کے ساتھ غیروں کو شریک بناتے ہو، اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرتے ہو؟