سورة الشعراء - آیت 116

قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو رجم ہونے والوں میں شامل ہوکررہے گا۔ (١١٦)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

32۔ جیسا کہ ہمیشہ سے کافر و مشرک قوموں کا شیوہ رہا ہے کہ جب انہیں اپنے دعوی کی صداقت کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں ملی تو متکبرانہ انداز گفتگو اور دھمکی پر تل گئے۔ انہوں نے کہا اے نوح ! اگر تم نے ہمارے دین کی عیب جوئی کی اور ہمارے معبودوں کو برا کہنا بند نہیں کیا، تو ہم تمہیں پتھر سے مار کر ہلاک کردیں گے۔