سورة الشعراء - آیت 109

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے۔ (١٠٩)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور میں جو تمہیں اللہ کے دین کی تبلیغ کرتا ہوں تو اس کی میں تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ہوں۔