سورة الشعراء - آیت 105
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قوم نوح نے رسولوں کو جھٹلایا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
30۔ ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد، اب نوح (علیہ السلام) اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے، تاکہ قریش اس سے نصیحت حاصل کریں، ایمان لے آئیں، اور دنیا و آخرت کی رسوائی سے بچیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا، اس لیے کہ تمام انبیاء و رسل کی دعوت ایک تھی، سب نے شرک کی نفی کی، اور لوگوں کو توحید باری تعالیٰ کی طرف بلایا، اس لیے جس نے ایک نبی کو جھٹلایا اس نے گویا تمام انبیاء کو جھٹلا دیا،