سورة الشعراء - آیت 100

فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مشرکین اپنے بتوں کے بارے میں اعتقاد رکھتے تھے کہ وہ اللہ کے دربار میں ان کے سفارشی بنیں گے، اور انسانوں کے کچھ شیاطین دنیا میں ان کے بڑے پکے دوست تھے۔ میدانِ محشر میں کوئی بھی ان کے کام نہیں آئے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزخرف آیت 67 میں فرمایا ہے، ﴿الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ﴾، اس دن گہرے دوست بھی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے، سوائے پرہیز گاروں کے۔