سورة الشعراء - آیت 89

إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سوائے اس کے کہ جو شخص قلب سلیم کے ساتھ اللہ کے حضور حاضرہوا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

صرف وہ آدمی جہنم کے عذاب سے بچ سکے گا جس کا دل دنیا میں کفر و شرک، نفاق اور دیگر مذموم اخلاق و عادات سے محفوظ ہوگا، ایسے ہی آدمی کا نیک عمل قیامت کے دن اس کے کام آئے گا۔