سورة الشعراء - آیت 59

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دوسری طرف بنی اسرائیل کوہم نے ان سب چیزوں کا وارث بنادیا۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس طرح ہم نے انہیں ان کے گھروں اور املاک اور جائدادوں سے الگ کردیا، اور بنی اسرائیل کو ان تمام چیزوں کا وارث بنا دیا، حسن بصری کہتے ہیں کہ فرعونیوں کے غرق ہوجانے کے بعد بنی اسرائیل واپس آئے اور مصر کے مالک بن گئے، بعض کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل واپس نہیں آئے، اور یہاں وراثت سے مراد فرعونیوں کے زیورات ہیں جو بنی اسرائیل نے اللہ کے حکم سے ان سے ادھا رلیا تھا۔