سورة الشعراء - آیت 51
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کردے گا ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے کفر اور جادوگری کے گناہ کو اس وجہ سے معاف کردے گا کہ حق واضح ہوجانے کے بعد ہم لوگ پوری قوم سے پہلے ایمان لے آئے ہیں۔