سورة الشعراء - آیت 46

فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس پر تمام جادوگر بے اختیار سجدے میں گرپڑے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

16۔ جادوگر یہ منظر دیکھ کر فوراً ایمان لے آئے اور سجدے میں گر گئے، انہیں یقین ہوگیا کہ یہ کوئی جادو نہیں، بلکہ اللہ کا عطا کیا ہوا معجزہ ہے، اور موسیٰ جادوگر نہیں، بلکہ اللہ کے رسول ہیں۔