سورة الفاتحة - آیت 3
الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بہت مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ان دونوں صفات الٰہیہ پر کلام بسم اللہ کی تفسیر کے ضمن میں گذر چکا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں صفتیں چونکہ اللہ کی رحمت پر دلالت کرتی ہیں اس لیے بندے کے لیے ان میں ایک طرح کی ترغیب ہے۔ جبکہ صفت ربوبیت میں ترہیب و تخویف ہے۔ اس سورت میں اللہ نے ترہیب و ترغیب دونوں کو جمع کردیا ہے، تاکہ بندہ اپنے معبود کی اطاعت و بندگی کی طرف زیادہ راغب ہو، اور اس کا اپنی زندگی میں زیادہ اہتمام کرے۔