سورة الشعراء - آیت 41

فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب جادوگرمیدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئیتو ہمیں کیا انعام ملے گا۔ ؟ (٤١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

14۔ جب تمام جادوگر مقابلے کے لیے میدان میں اکٹھا ہوگئے، تو انہوں نے فرعون کو اپنی حیثیت کا احساس دلانے اور موقع سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے، اس سے پوچھا کہ اگر ہم موسیٰ پر غالب آگئے تو کیا ہمیں داد و دہش سے نوازا جائے گا؟